جنوبی پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی، حماد نواز ٹیپو

جنوبی پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی، حماد نواز ٹیپو

  

پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان) ایم پی اے حلقہ پی پی 254 حماد نواز خان ٹیپو کی ہدایت پر قدوس نواز خان نے ٹبہ کریم آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے ٹبہ کریم آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کو تفصیلی معا ئنہ کیا اور مختلف قسم کی ہدایات بھی جاری کیں۔قدوس نواز خان (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

نے ٹبہ کریم آباد میں جاری ترقیاتی کامو ں اور دیگر امور پر علاقہ مکینوں سے مشاوت کے لئے کھلی کچری لگا ئی جس میں علاقہ مکینوں نے قدوس نواز خان کو علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے مزید آگا ہی فراہم کی جس پر انہوں نے فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔کھلی کچری میں علاقہ مکینوں نے درپیش مسائل کے بارے میں بھی انہیں گا ہی دی جس پر انہوں نے فوری حل کی یقین دہا نی کرائی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ذاتی کاوشوں سے جنو بی پنجاب سمیت حلقہ پی پی 254میں وہ ترقیاتی کام ہو ئے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ٹبہ کریم آبادمیں چار کروڑو کے ترقیاتی کام مکمل کئے جاچکے ہیں اورمزید 18 لاکھ روپے کی لاگت سے سیوریج،میٹل روڈ اور گلیاں بنا ئی جائیں گی۔دیہی علاقہ جات میں پکی سولنگ کی تعمیر سے سکول کالج طلبا ء وطالبات سمیت آنے جانے والوں کو بہت سہولیات ملی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -