آئی ایس آئی کا 14رکنی وفد آج پاکستان سٹیل کا دورہ کرے گا

آئی ایس آئی کا 14رکنی وفد آج پاکستان سٹیل کا دورہ کرے گا

  

کراچی(آن لائن) انٹر سروسز انٹیلی جنس کا 14رکنی وفد آج (بدھ کو)(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پاکستان سٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان کو ادارے کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کے علاوہ فولاد سازی کے سب سے بڑے ادارے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ سٹیل انڈسٹری کے ذرائع حساس ادارے کے دورے کو پاکستان سٹیل کی بھرپور بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ایک قیاس آرائی یہ بھی ہے کہ پاکستان سٹیل کے معاملات فوج کے ماتحت کسی ادارے کو سونپ دیئے جائیں۔ اس حوالے سے فوجی فاؤنڈیشن اور ایف ڈبلیو او کا نام لیا جا رہا ہے۔میڈیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی کا وفد بدھ کی صبح پاکستان سٹیل پہنچے گا جہاں اس کا خیر مقدم قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر اور ادارے کے دیگر سینئر افسران کریں گے۔ قائم مقام پرنسپل ایگزیکٹو افسر، قائم مقام چیف فنانشل افسر، کارپوریٹ سیکریٹری اورانچارج پی پی اینڈ سی وفد کو آپریشنز بلڈنگ کے کانفرنس ہال میں ادارے کے تکنیکی معاملات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو ادارے کی پیداواری استعداد، ملازمین کی تعداد، پلانٹ کی صورتحال اور دیگر تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا جائے گا۔ منیجر سیکیورٹی وفد کو سیکیورٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -