چیئر مین نیب کی تقرری میں مشاورت نہیں کی ، حکومت نا اہلی وزیر اعظم کوبچانے میں لگی ہے : عمران خان

چیئر مین نیب کی تقرری میں مشاورت نہیں کی ، حکومت نا اہلی وزیر اعظم کوبچانے ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 2018میں تحریک انصاف تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی، گومل یونیورسٹی کے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کیاجائیگا۔ بڑے بڑے چوروں اور لیٹروں کوجیل میں ڈالیں گے ،ملک میں انصاف و میرٹ کو فروغ دے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے دوران گومل یونیورسٹی کے اساتذہ ‘ غیر ملکی اور مقامی طلباء کے اجتماع کے موقع پر کیا ،اس موقع پر وزیر مال خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور ‘وزیر زراعت سردار اکرام خان گنڈہ پور ‘ وزیر جنگلات و ماحولیات اشتیاق اڑمڑ‘ سیکرٹری جنگلات ‘ماحولیات ‘وائلڈ لائف خیبرپختونخواہ سید نذر حسین شاہ ‘ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور ‘ رجسٹرار دلنواز خان موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ 300 ارب روپے حکمرانوں کا ملک سے باہر پڑا ہے پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا،میں کہتا ہوں کہ آپ صرف بتا دیں یہ پیسہ کیسے کمایا اور بیرون ملک کیسے گیا انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک میں کرتا تھا آج اس کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی اور19 شوگر ملیں ہیں ،جب ملک میں ہماری حکومت آئے گی توپہلے بڑے بڑے چوروں کو جیل میں ڈالوں گا اور دوسرا میرٹ کو فروغ دوں گاکیونکہ جب ملک میں میرٹ ہو گاوہ دنیا میں آگ نکل جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گومل یونورسٹی اترے تو ان کا استقبال وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے کیا انہوں نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں پودا لگایا ‘ بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کھلے عام سپریم کورٹ کو نشانہ بنارہی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں چیئرمین نیب کی تقریری کے حوالے سے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی‘ شریف فیملی نے اب تک منی ٹریل سے متعلق نہیں بتایا قوم نئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے شریف فیملی کو 300ارب روپے کا حساب دینا ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں ملے ہوئے ہیں انکا آپ میں مک مکا ہے قوم باشعور ہے دیکھ رہی ہے ڈاکوؤں کو بچایا جارہا ہے اس کا ایک حل ہے کہ ہم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت درخت لگائے گئے ہیں سیکرٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ نے اس پراجیکٹ میں بڑی محنت کی ہے انکو اس کا ایوارڈ ملنا چاہئے

مزید :

کراچی صفحہ اول -