محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا نرسوں کو تربیت کیلئے ترکی بھجوانے کا فیصلہ

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا نرسوں کو تربیت کیلئے ترکی ...

  

ملتان(وقائع نگار ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نرسوں کو ٹریننگ کیلئے ترکی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ‘ ملتان سمیت صوبہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

بھر کے سی ای او ہیلتھ سے نرسوں کے نام طلب کیے گئے ہیں جن میں سے 10 منتخب نرسوں کو آئی سی یو ‘ سی سی یو ’بڑے مریضوں کیلئے ‘ نوزائیدہ ‘ نومولود اوربچوں کے آئی سی یو ‘ آپریشن تھیٹرز ‘ ایمرجنسی وارڈ کی مینجمنٹ کے شعبوں میں دو ماہ کی ٹریننگ کیلئے ترکی بھجوایا جائیگا ۔ مخصوص پرفارمہ پر نرس کا نام جائے تعیناتی ‘ عہدیہ ‘ رابطہ نمبر ‘ پاسپورٹ کانمبر ‘ ضلع کا نام بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ صرف چارج نرس یا ہیڈ نرس کو ٹریننگ پر بھجوایا جائیگا ۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -