ملتان،13تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم نے ملتان کے 13 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلہ کر دیئے ہیں اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ انسپکٹر سعید اختر کو پولیس لائن (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
سے تھانہ مظفر آباد، انسپکٹرارشاد الحسن کو انچارج انوسٹی گیش تھانہ بی زیڈ سے انچارج انوسٹی گیش تھانہ کینٹ،سب انسپکٹر غلام مصطفی کو ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے ایس ایچ او تھانہ چہلیک، سب انسپکٹر طارق حسن کو ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی سے ایس ایچ او تھانہ کپ، سب انسپکٹر محمد جاوید کو ایس ایچ او تھانہ کپ سے ایس ایچ او تھانہ بوہر گیٹ، انسپکٹر محمد فیاض کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ، انسپکٹر محمد اکرم کو ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم سے ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی، انسپکٹر عمران عارف سیال کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ گلگشت،سب انسپکٹر علی حسن گیلانی کو ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ سے ایس ایچ او تھانہ الپہ ،سب انسپکٹر محمد حیات کو انچارج انوسٹی گیش تھانہ الپہ سے ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی، سب انسپکٹر محمد شفیع کو انچارج انوسٹی گیش تھانہ کینٹ سے ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم، سب انسپکٹر محمد افضل کو ایس ایچ او تھانہ چہلیک سے ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد، انسپکٹر طاہر اعجاز کو ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سے ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ تعینات کر دیا گیا۔