سیاسی حریفوں نے ترقیاتی کاموں کی بجائے عدالتوں کے چکر میں پھنسا دیا ہے‘ سعید منیس

سیاسی حریفوں نے ترقیاتی کاموں کی بجائے عدالتوں کے چکر میں پھنسا دیا ہے‘ سعید ...

  

قطب پور (نامہ نگار)کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری عمل میں لا کے مسلم لیگ (ن) نے قانون کی بالا دستی برقرار رکھی ہے ۔ہر طبقے کے لیے قانون مساوی ہے ۔سیاسی حریفوں نے ترقیاتی کاموں کی بجائے عدالتوں کے چکر میں پھنسا دیا ہے ۔جس سے قوم کا نقصان ہوا کبھی معاف (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نہیں کریں گے ۔قادر پور شریف میں شناختی کارڈ کی تیاری کے لیے نادرہ وین دینے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اُجاگر کرنا ہے ۔انشاء اللہ مسلم لیگ ہی برسر اقتدار آئے گی ۔مغل اتحاد ہمیشہ کی طرح منیس گروپ کا حصہ ہے مخالفین پروپگنڈہ چھوڑ دیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر پنجاب اسمبلی و ایم این اے سعید خان منیس اور صدر مغل اتحاد ضوان خان مغل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔رضوان خان کی دعوت پرسعید خان منیس 14اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ قادر پور شریف پر عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔

سعید منیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -