پنجاب حکومت تعلیم پر پہلے سے بھی زیادہ توجہ دے رہی ہے‘ نعیم بھابھہ

پنجاب حکومت تعلیم پر پہلے سے بھی زیادہ توجہ دے رہی ہے‘ نعیم بھابھہ

  

میلسی( نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ جو اساتذہ نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں وہ قوم کے معمار اور محسن ہوتے ہیں پنجاب حکومت ایجوکیشن پر پہلے سے زیادہ توجہ دے رہی ہے جس سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکو ل محمد شاہ میلسی میں سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد اعجاز ، اساتذ ہ ذوالفقار علی ،یاسر عباس فراز (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

نعمان حسین، ملازم حسین، فخر اسلام ، محمد ہاشم و دیگرکو میٹرک بورڈکا 100فیصدنتیجہ حاصل کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا انہو ں نے کہاکہ گاؤں میں قائم ہائی سکول کے اساتذہ کی تدریس سے گہری دلچسپی ہمارے خوش گوار مستقبل کی علامت ہے اس موقع پر انہوں نے سکول کے ذہین اور مستحق طلبہ کے لیے 50ہزار روپے کا چیک سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد اعجاز کو پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاڑی محمد جاویدباجوہ نے کہا کہ تعلیم انسان کو اشرف المخلوقات کے درجے تک پہنچاتی ہے والدین کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں بچوں کو سکولوں میں بھیجیں اور حکومت کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں تقریب میں ہیڈ ماسٹر ملک محمد اعجاز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سہارا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سرپرست ممتاز قانون دان چوہدری افتخار احمد اور صدرمحمد جاوید چودھری نے غریب طلبہ میں 80 یونیفارم تقسیم کیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -