خواجہ سعد رفیق کل راولپنڈی میں عوام ایکسپریس کا افتتاح کرینگے

خواجہ سعد رفیق کل راولپنڈی میں عوام ایکسپریس کا افتتاح کرینگے

  

ملتان(جنرل رپورٹر) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق بدھ کو اپ گریڈیشن کے بعد بہترین سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بدھ 11اکتوبر 2017 دوپہر سوا بارہ بجے ہو گی۔ عوام ایکسپریس کے ہر ایک ریک کی تمام اکانومی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

اور اے سی سٹینڈرڈ کوچز کی اڑھائی کروڑ روپے سے اپ گریڈیشن کی گئی ہے اورعوام ایکسپریس کے چارو ں ریکس کو اپ گریڈ کرنے پر ایک سو ملین روپے کے اخراجات آرہے ہیں۔ مسافروں کے محفوظ اور بہترین سفر کے لئے پاور پلانٹ، اے سی ڈائننگ کار، لگیج وین اور بریک وین کی بھی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ ٹوٹی پھوٹی بوسیدہ بوگیوں، پرانے ٹوائلٹس اور غیر آرام دہ نشستوں سے نجات، اے سی سٹینڈرڈ میں پرائیویسی کے لئے پردوں کا اہتمام، پہلے سے بہتر ائیرکنڈیشننگنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے ریل کاروں سمیت اب تک ڈیڑھ درجن کے قریب گاڑیوں کی اپ گریڈیشن ہوچکی ہے، اب مزید گاڑیاں اپ گریڈ ہوں گی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے علامہ اقبال ایکسپریس، خیبرمیل ایکسپریس، اکبر ایکسپریس اور بہاوالدین زکریا ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا بھی حکم دے دیاہے۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز اپنے سسٹم میں مزید بہتری کے لیے ترقی اور جدت کا سفر جاری رکھے گا۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -