نشتر ہسپتال ملتان میں دوسری سی ٹی سکین مشین کی تنصیب جاری‘ 10 روز میں فعال ہوجائیگی

نشتر ہسپتال ملتان میں دوسری سی ٹی سکین مشین کی تنصیب جاری‘ 10 روز میں فعال ...

  

ملتان( وقائع نگار) نشتر ہسپتال کی دوسری سی ٹی سکین مشین کی تنصیب کا کام جاری ہے ‘ ایک سی ٹی سکین مشین کی آئے روز خرابی کیوجہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ‘ اور مریض مہنگے داموں نجی سنٹرز سے سی ٹی سکین کروانے پر مجبور ہو رہے ہیں ‘ جبکہ نشتر انتظامیہ کے مطابق پرانی سی ٹی سکین مشین ٹھیک حالت میں ہے جبکہ دوسری اور نئی سی ٹی سکین مشین آئندہ 10 روز میں فعال ہو جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -