نوشہرہ ، مانکی شریف کے پیر برادران میں شدید سیاسی اختلافات

نوشہرہ ، مانکی شریف کے پیر برادران میں شدید سیاسی اختلافات

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) مانکی شریف کے پیر برادران میں شدید سیاسی اختلافات پیرزادہ سیدالامین پی ٹی آئی، پیرزادہ نبی آمین پیپلزپارٹی جبکہ سجادہ نشین پیرشمس الامین پاکستان مسلم لیگ کے حامی ہیں تینوں بھائیوں کے سیاسی اختلافات کے باعث مانکی شریف کے موریدان تذبذب کے شکار تفصیلات کے مطابق پیر آف مانکی شریف مرحوم امین الحسنات جوکہ تحریک پاکستان کے سرکردہ رکن اور قائد اعظم کے دست راست تھے اور ان کی وفات کے بعد پاکستانی سیاست میں ان کے جانشین فرزندوں کا اہم کردار رہاتھا لیکن چند عرصے سے مانکی شریف کے پیر برادران پیرامین الحسنات کے فرزندان آپس میں شدید سیاسی اختلافات سے دوچار ہیں پیرزادہ سیدالامین پی ٹی آئی، پیرزادہ نبی آمین پیپلزپارٹی جبکہ سجادہ نشین پیرشمس الامین پاکستان مسلم لیگ کے حامی ہیں جس سے خانقائے مانکی شریف کے موریدان بھی سیاسی طورپر تقسیم ہوتے نظر آرہے ہیں واضح رہے کہ پیرزادہ نبی آمین نے چند ہفتے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -