پارا چنار ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

پارا چنار ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

پاراچنار( نمائندہ پاکستان)گذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی کے اہلکار امجد حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ،نماز جنازہ میں ایف سی، پولیٹیکل حکام اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شمالی وزیر ستان کی تحصیل دوسلی کے علاقہ اسد خیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شوال رائفل کے تین اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔شہید ہونے والے اہلکاروں میں کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک امجد حسین ولد محمد علی بھی شامل تھے شہیدکی جسد خاکی کو پاراچنار پہنچا دیا گیا ۔شہید کی نماز جنازہ پاراچنار میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شوال رائفل اور کرم ملیشیاء کے حکام کے علاوہ پولیٹیکل حکام اور کثیر تعداد میں قبائل اور شہید کے رشتہ داروں ، عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو ان کے آبائی قبرستان ڈنڈر صحرا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -