صوبائی ماڈل شہر خموشاں کمیٹی کا دورہ رحیم یار خان و لودھراں مجوزہ اراضی کا معائنہ

صوبائی ماڈل شہر خموشاں کمیٹی کا دورہ رحیم یار خان و لودھراں مجوزہ اراضی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان، لودھراں (بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان) صوبائی کنوینئر ماڈل شہر خموشاں کمیٹی وزیر بلدیات پنجاب منشاء اللہ بٹ نے ڈپٹی کنونیئر وزیر اوقاف و مذہبی امور زعیم قادری کے ہمراہ ضلع رحیم یار خان میں ماڈل شہر خموشاں کے لئے چک نمبر53پی میں مجوزہ103ایکڑ اراضی کا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
دورہ کیا۔اس موقع پرچیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری، وائس چیئرمین مخدوم سید علمبردار ہاشمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مہر خالد احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنا ن خان بھٹانی سمیت دیگر موجود تھے۔صوبائی وزاراء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے اپنی اسٹریٹجک اصلاحات یونٹ کے ذریعے اس عوامی منصوبے کو توسیع دی ہے اور اب لاہور کے بعد پہلے مرحلہ میں صوبہ کے تمام اضلاع میں ماڈل شہر خموشاں بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ماڈل شہر خموشاں میں جدید سرد خانہ، غسل، جنازہ گاہ سمیت تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی اور ماڈل شہر خموشاں میں ایک کی سائز کی قبریں ہوں گی جنہیں جدید مشینری کے استعمال سے کھودا جائے گااور جدید کیمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے ماڈل شہر خموشاں میں مدفن افراد کا مکمل ڈیٹا رکھا جائے گا جس کے استعمال کے ذریعے لوگوں کو اپنے پیاروں کی قبروں کو تلاش کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل شہر خموشاں میں تمام سہولیات ورثاء کو مفت فراہم کی جائیں گی۔قبل ازیں صوبائی وزراء کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر خالد احمد نے ماڈل شہر خموشاں کے حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور مجوزہ اراضی بارے بریفنگ دی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لودھراں میں دو صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اور زعیم قادری وزیر اوقاف او ر ڈی جی لوکل گورنمنٹ و شہر خاموشاں اتھارٹی سلمان صوفی نے ماڈل قبرستان شہر خاموشاں قائم کرنے کی جگہ موضع 100چک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد ،قائم مقام ڈی پی او راؤ جمشید علی ، اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب خان، نائب تحصیلدار عامر مجتبیٰ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ صوبائی وزراء نے ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزادکو ہدایت کی کہ وہ ماڈل شہر خاموشاں کیلئے 200کنال اراضی آج فوری طورپر مختص کی جائے۔ اس اراضی میں 2کنال پر موجود مردہ خانہ قائم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے بتایا کہ یہ 200کنال اراضی لودھراں کی اربن اراضی میں شامل ہے۔اس سے تمام شہریوں کو استفادہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل قبرستان میں تدفین اور قبرستان سے متعلقہ دیگرانتظامی سہولیات میسر ہو نگی جوکہ قبرستان کیلئے ضروری ہیں۔
شہر خموشاں