پارلیمنٹ کو چور کہنے والے 20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے : امیر مقام

پارلیمنٹ کو چور کہنے والے 20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے : امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیرو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ پارلیمنٹ کوچورکہنا پاکستان کی 20کروڑعوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،عمران خان اپنے الفاظ واپس لے لیں،بقول عمران خان جب اس کے پارٹی میں لوگ نہیں ہوتے توچورہوتے مگرجب تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلیتے ہیں توسارے صادق، امین اورفرشتے بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے دائیں بائیں دیکھیں کن کن کوپارٹی میں شامل کیاہے،ایک ارب درخت لگانے کے دعویداروں کی جیب بھرگئے مگردرخت کسی کونظرنہیںآرہے،صحت وتعلیم میں تبدیلی کے دعوے بھی ڈسپوزبل ثابت ہوگئے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کھلی کچہری کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کوکرپشن سے ہرگزکوئی مسئلہ نہیں ہے اس کامسئلہ وزارت عظمیٰ کے ناقابل تعبیرخواب ہے،وہ اگربدعنوانی کیخلاف جنگ میں مخلص ہوتے توآج خیبرپختونخواکااحتساب کمیشن مقفل نہ ہوتا،صوبائی حکومت نے احتساب کمیشن کے کے بنائے گئے قانون کوبھی پامال کیاہے اورقواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج تک احتساب کمیشن ڈائریکٹرجنرل کے بغیرخدمات انجام دے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کیخلاف لڑنے پرسستی شہرت حاصل کرنے والے عمران خان نے احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل حامدخان کوعمران خان کی کرپٹ چہیتوں پرہاتھ ڈالنے کی پاداشت میں عہدے سے الگ کردیا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وزارت عظمیٰ کے حصول کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے،عمران خان چوردروازے سے وزارت عظمیٰ حاصل کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سیاست کامطلب صرف الزام تراشی اوردھرناہی سمجھاہے۔