عدالت کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف اسامیوں کا اشتہار جاری کرنے کیخلاف درخواست پر صوبائی محکمہ صحت سے جواب طلب

عدالت کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف اسامیوں کا اشتہار جاری کرنے کیخلاف ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی)لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف اسامیوں پر اشتہار جاری (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کرنے کے خلاف درخواست پر صوبائی محکمہ صحت اوردیگر حکام سے 24 اکتوبرکو جواب طلب کر لیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے سعید اقبال نے درخواست دائر کی تھی کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے جبکہ ابھی تک یونیورسٹی کاسینڈیکیٹ ہی مکمل نہیں ہواہے اورسینڈیکیٹ کی منظوری کے بناء کوئی بھرتی نہیں کی جاسکتی ہے لیکن ایسوسی ایٹ پروفیسرز اوردیگر لیکچراروں کی آسامیوں پر اشتہار جاری کر دیا گیا ہے جو سراسرخلاف قانون ہے۔فاضل عدالت میں یونیورسٹی کی جانب سے لیگل ایڈوائزر حاجی محمد اسلم ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی اجازت سے مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے اوریونیورسٹی کی جانب سے بھرتی کی بجائے موصول ہونے والی درخواستیں حکومت پنجاب کو بھجوا دی جائیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -