سال گذشتہ کے مقابلہ میں کامیابی کی شرح کم رہی‘ کپس گرلز کالج ملتان کی طالبہ لائبہ رحمان نے پری انجینئرنگ گروپ میں520 میں سے 488 نمبر لیے

سال گذشتہ کے مقابلہ میں کامیابی کی شرح کم رہی‘ کپس گرلز کالج ملتان کی طالبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے امتحان 2017میں گزشتہ سال کی نسبت طلبا وطالبات کے پاس ہونے کی شرح کم رہی ۔ بتایا گیا ہے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
کہ2015میں فرسٹ ائر میں مجموعی طور پر 46393طلباوطالبات فرسٹ ائر کے امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 23064پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 49.71فیصد رہا ۔2016میں 52827طلباوطالبات امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 31323پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 57.13فیصدرہا جبکہ اب 2017میں 60041طلباوطالبات امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 32427پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 54.008فیصد رہا جو گزشتہ سال سے کم ہے ۔تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کپس گرلز کالج ملتان کی طالبہ لائبہ رحمان نے پری انجینئرنگ گروپ میں 520 میں سے 488نمبر حاصل کئے جبکہ کپس بوائز کالج کے ایک طالب علم نے 520میں سے 500نمبر حاصل کئے ۔دوسری جانب گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ کی ایک طالبہ نے پری میڈیکل گروپ میں 483نمبر حاصل کئے ہیں ۔واضح رہے کہ فرسٹ ائر میں پوزیشن نہیں ہوتیں بلکہ فرسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کے مجموعی نمبرز ملا کر پوزیشن کا تعین کیا جاتا ہے ۔