صوبائی وزراء ڈی جی شہر خموشاں کا دورہ ہارون آباد پھر منسوخ

صوبائی وزراء ڈی جی شہر خموشاں کا دورہ ہارون آباد پھر منسوخ

  

ہارون آباد(نامہ نگار)صوبائی وزراء و ڈی جی شہر خموشاں کا دورہ ہارون آباد پھر منسوخ ،ہیلی پیڈ بھی تیار کیا گیا تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ہارون آباد کے نواحی گاؤں 86فائیوآر میں ماڈرن شہر خاموشاں کے لیے 100کینال جگہ مختص کی گئی جس پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماڈل شہر خاموشاں پروگرام کے تحت عملدآر ہو نا تھا جس کے معائنہ کے لیے صوبائی وزیر اقاف میاں عطا محمد مانیکا ،صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ اور ڈی جی شہر خاموشاں محترمہ فاطمہ نے ہارون آباد کا دورہ کرنا تھا اس دورہ کی پہلی تاریخ 8اکتوبردی گئی اور 8اکتوبر کا تمام انتظامات مکمل کیے گئے اور ضلع بھر کے متعلقہ سرکاری افسران اور ضلعی انتظامیہ اور تحصیل ہارون آباد کی انتظامیہ وزراء کا انتظار کرتی رہی مگران کا دورہ نہ ہو سکا ،اس کے بعد دوسری تاریخ 10اکتوبر دی گئی اور ہیلی پیڈ کو پھر تیار کیا گیا اور سڑکوں کی بھی مرمت کی اور وزراء صاحبا ن کو ہیلی پیڈ سے متعلقہ جگہ پر لے جانے کے لئے دوسرے شہروں سے قیمتی لگژری گاڑیہ بھی کرایہ پر منگوائی گئی تھیں اور سارا دن ڈی سی بہاولنگر ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ انتظار کرتے رہے مگر پھر دوبارہ پھر دورہ منسوخ کر دیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -