انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان

انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان

  

ملتان، بہاولپور، خانقاہ شریف( سٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امتحان کیلئے مجموعی طور پر 61834طلباوطالبات نے داخلہ فارم جمع کرائے جبکہ 60041طلباوطالبات (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

امتحان میں شریک ہوئے ۔ ان میں سے 32427امیدوار کامیاب ہوئے ۔کامیابی کا تناسب 54.008فیصد رہا ۔پری میڈیکل گروپ میں 5419طلبا امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 4057پاس ہوئے ۔پری میڈیکل گروپ میں 10305طالبات امتحان میں شریک ہوئیں جن میں سے 7545طالبات پاس ہوئیں ۔پری انجینئرنگ گروپ میں 8649طلبا امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 5907طلبا کامیاب ہوئے جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں 3182طالبات شریک ہوئیں جن میں سے 2229طالبات پاس ہوئیں ۔جنرل سائنس گروپ میں 6106طلبا شریک ہوئے جن میں سے 1898طلبا پاس ہوئے ۔جنرل سائنس گروپ میں 4134طالبات امتحان میں شریک ہوئیں جن میں سے 2067طالبات پاس ہوئیں ۔کامرس گروپ میں 1809طلبا امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 741طلبا کامیاب ہوئے جبکہ کامرس گروپ میں 424طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 302طالبات پاس ہوئیں ۔ہمینٹیز گروپ میں 5424طلبا امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 1534طلبا پاس ہوئے جبکہ ہمینٹیز گروپ میں 8132طالبات نے شرکت کی جن میں سے 3955طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ مجموعی طور پر 27407طلبا میں سے 14137طلبا پاس ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 57.92رہاجبکہ 26177طالبات امتحان میں شریک ہوئیں جن میں سے 16098طالبات کامیاب ہوئیں ۔ اس طرح طالبات کی کامیابی کا تناسب 61.49فیصد رہا۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ اور خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ترجمان بہاولپوربورڈ تعلیمی بورڈ بہاولپورکے زیراہتمام منعقدہ انٹرپارٹ1 سالانہ 2017 ء کے نتائج کااعلان کردیاگیا کنٹرولرامتحانات پروفیسر محمداکرم تارڑنے نتائج کی تفصیلات میں بتایا کہ امتحان میں کل 46207 امیدواران شریک ہوئے جبکہ 20259 امیدواران نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کاتناسب 43.84% رہا۔

نتائج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -