امتحانی نظام شفاف‘ نقل کرنیوالوں کیلئے کوئی رعایت نہیں‘ پروفیسر ریاض ہاشمی
ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف بنا دیا گیا ہے ۔ بوگس امیدواروں سمیت نقل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں پکڑ کر سزائیں دی گئی ہیں ۔ ’’پاکستان ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقل کرنے والوں کے خلاف کسی صورت میں رعایت نہیں کی جا سکتی ۔ اس سلسلے میں کوئی سفارش قبول نہیں کی جاتی نہ ہی کسی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
دباؤ کو خاطر میں لایا جاتا ہے ۔ واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ نقل کرانے میں ملوث عملے کو بھی نہیں چھوڑ ا جاسکتا ۔معافی کی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’روزنامہ پاکستان ‘‘مثبت صحافت کا علمبردار ہے جو میرٹ سے حقیقی مسائل کی نشاندہی کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے جس سے صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔
پروفیسر ریاض ہاشمی