مہنگائی ، بیروزگاری اور مغربی ثقافت کی یلغار، فیملی دعوؤں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

مہنگائی ، بیروزگاری اور مغربی ثقافت کی یلغار، فیملی دعوؤں میں ہوشربا اضافہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( خبر نگار خصوصی) مہنگائی، بے روز گا ری نام نہاد محبت ،کم عمری کی شادیوں ‘ جوئے و منشیات کی لت اور مغربی کلچر کی یلغار کی وجہ سے فیملی دعوؤں میں روز با روز اضافہ ہورہا ہے۔تفصیل کے مطا بق فیملی کورٹس ملتان میں گز شتہ 9 ماہ کے دوران تنسیخ نکاح ‘ نان نفقہ ‘ جہیز واپسی ‘ حق مہر اور اجراء کے9515 مقدمات دائر ہوئے جبکہ9198 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ۔ملک میں جہاں پسند کی شادیوں میں اضافہ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ہوا ہے وہاں نام نہاد محبت اور جذبات ماند پڑنے اور ایک دوسرے کی توقعات پر پورا نہ اترنے سے جھگڑے معمول بن گئے ہیں ‘ جس کے باعث فیملی کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ بیروزگاری ‘ کم عمری کی شادیوں ‘ مہنگائی ‘ جوئے و منشیات کی لت اور مغربی کلچر کی یلغار کی وجہ سے بھی فیملی دعوؤں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جنوری2017 میں 941نئے کیسز دائر ہوئے اور 1360 کا فیصلہ کیا گیا ‘ اجراء 229 دائر 206 کا فیصلہ ہوا ۔ فر و ری 2017 میں865نئے کیسز دائر ہوئے اور 982 کا فیصلہ کیا گیا ‘ اجراء 222 دائر 146 کا فیصلہ ہوا ۔ مارچ می2017 میں917 نئے کیسز دائر ہوئے اور1090 کا فیصلہ کیا گیا ‘ اجراء 190 دائر184 کا فیصلہ ہوا ۔ ا پر یل 2017 میں 908نئے کیسز دائر ہوئے اور 899 کا فیصلہ کیا گیا ‘ اجراء 179 دائر197 کا فیصلہ ہوا ۔ مئی 2017 میں 826 نئے کیسز دائر ہوئے اور 934 کا فیصلہ کیا گیا ‘ اجراء 245 دائر 125 کا فیصلہ ہوا ۔ ماہ جون میں 694 دعوئے دائر 992 کافیصلہ ‘ اجراء کے 155 دائر اور 199 کا فیصلہ جبکہ ماہ جولائی میں 1105 دعوئے دائر اور 887 کا فیصلہ کیا گیا اور اجراء کے 207 دائر اور 142 کا فیصلہ ہوا،ماہ اگست میں گر میوں کی چھٹیوں کی و جہ سے ڈیوٹی ججوں نے عدا لتی امور سر انجام د ئے جبکہ ماہ ستمبر میں 1305 دعوئے دائر اور 1009 کافیصلہ کیا گیا اور اجراء کے 210 دائر اور 230 کا فیصلہ ہوا جبکہ 7330 مقدمات ابھی بھی عدا لتوں میں زیر سماعت ہیں۔
نان و نفقہ مقدمات