عالمی یوم ذہنی صحت پر تقریبات ‘ سیمینارز کا انعقاد‘ ریلیاں نکالی گئیں
ملتان، بہاولپور( وقائع نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی یوم ذہنی صحت گذشتہ روز منایا گیا ہے اس دن کی مناسبت سے ملتان سمیت دنیا بھر میں تقریبات اور سیمینارز منعقد ہوئے ہیں ڈاکٹرز نے بھی اس حوالے سے لوگوں میں خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے تو بتایا کہ ذہنی حالت ٹھیک ہونے سے صحت مند زندگی گزاری جاتی ہے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق ذہنی امراض (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کابروقت علاج نہ کرنے سے لوگ اپنی زندگیاں تباہ کرلیتے ہیں سماجی اورمعاشرتی مسائل ذہنی امراض کوجنم دیتے ہیں ذہنی امراض کاعلاج کرکے ہم ایسی قو م تیارکرسکتے ہیں جوپوری دنیاپرچھاسکتی ہیں قائداعظم میڈیکل کالج میں نفسیاتی امراض کاسب سے بڑاشعبہ لوگوں کومفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہاہے ان خیالات کااظہار عالمی منٹیل ہیلتھ ڈے کے موقع پرشعبہ نفسیات بہاول وکٹوریہ ہسپتال سے کیوایم سی آفس تک نکالی گئی ریلی سے پروفیسر ڈاکٹرنیازمقصود ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعبدالشکور، ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹرعزیزالرحمن، پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹرمنیراظہر ، چوہدری ڈاکٹرسعیداحمداوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یوم ذہنی صحت