سابق سی ای او ہیلتھ کا نشتر ہسپتال میں ادویات چوری کیس کی تحقیقات لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج ‘ سماعت آج ہوگی
ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں سابق چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ ملتان نے نشتر میڈیکل ہسپتال میں ادویات چوری کیس کی تحقیقات کو چیلنج کردیاہے جس کی سماعت (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
آج ہوگی۔فاضل عدالت میں سابق سی ای اوہیلتھ ملتان ڈاکٹرعاشق حسین ملک نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ بے داغ ماضی اورسروس ریکارڈکاحامل ہے اوروہ 4 سال تک ایم ایس نشترکے عہدے پر فائض رہااوراس کی جگہ جس کو تعینات کیاگیاوہ صوبائی اعلیٰ شخصیت کا قریبی تعلق دارہے اوراپنے عیب چھپانے کے لئے درخواست گذارکوخواہ مخواہ ادویات چوری کے معاملہ میں ملو ث کیاجارہاہے اور اس کو سماعت کئے بناء شامل کیاجارہاہے اس ضمن میں اس سے قبل بھی اس نے ہائیکورٹ سے ڈائریکشن سے حاصل کی کہ درخواست گذارکوسماعت کرکے ثبوت ریکارڈ کاحصہ بنایاجائے لیکن اب تک نہ تواس کو سماعت کیاگیا ہے اورنہ ہی کوئی ثبوت لئے گئے ہیں اس لئے درخواست گذارکو دفاع کامکمل موقع فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔