ریجنل ٹیکس آفس ملتان کی پہلی سہ ماہی میں 18 ارب 21 کروڑ روپے کی وصولی

ریجنل ٹیکس آفس ملتان کی پہلی سہ ماہی میں 18 ارب 21 کروڑ روپے کی وصولی

  

ملتان( نیوز رپورٹر ) ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او ان لینڈ ریونیو ملتان نے مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی میں 17 ارب 82کروڑ 70 روپے کے ریونیو اور محصولات کی وصولی کے ہدف کے مقابلے میں 18ارب 21 کروڑ روپے کی وصولیاں کی ‘ٹیکسز وصولیوں کی شرح 102 فیصد رہی ‘ جولائی ستمبر 2017 میں انکم ٹیکس کی وصولی کاہدف 10 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا جبکہ وصولی 9(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ارب 22کروڑ 10 لاکھ روپے رہی ‘ وصولی کی شرح90 فیصد رہی ‘ سیلز ٹیکس وصولی کا ہدف 7 ارب 40کروڑ 80 لاکھ روپے تھا جبکہ 8 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئیں ‘ ٹیکس وصولی کی شرح119 فیصد رہی ‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا ہدف 11 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا جبکہ مجموعی وصولیاں 15کروڑ 60 لاکھ روپے رہیں ‘ وصولیاں 137 فیصد رہیں ۔

ٹیکسز وصولی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -