نشتر ہسپتال ادویہ خریداری میں اختیارات کا ناجائز استعمال، انٹی کرپشن کا سابق ڈائریکٹر فنانس ضیاء بندیشہ کو بھی شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ
ملتان(نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے نشتر ہسپتال ملتان کے ادویہ پرچیز کیس میں سابق ڈائریکٹر فنانس ضیاء بندیشہ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
سے آئندہ چند روز میں ان کے کردار کا تعین کرکے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے سابق ڈائریکٹر فنانس ضیاء بندیشہ ادویہ خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ جبکہ آڈٹ اورپیرا قوانین کو بھی بری طرح نظر انداز کیا۔ سابق ڈائریکٹر فنانس ضیاء بندیشہ اس وقت ڈائریکٹر آڈٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹس ملتان ریجن کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
شامل تفتیش فیصلہ