وائٹل گروپ نے فائر بریگیڈ ہارون آباد کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کرادیا، شہریوں کا اظہار تشکر

وائٹل گروپ نے فائر بریگیڈ ہارون آباد کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کرادیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)وائٹل گروپ ہارون آباد کی خدمت کی ایک اور روشن مثال ،بزرگ مخیر شخصیت و سرپرست اعلی وائٹل گروپ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
حاجی محمد سعید اور چیئر مین وائٹل گروپ حاجی محمد یٰسین نے ہارون آباد کے شہریوں اور کاروباری بالخصوص غلہ منڈی ہارون آباد میں کپاس کے سیزن میں فوری ایکشن کے لیے تیاری کے مشن اور وژن کے تحت ذاتی خطیر رقم خرچ کر کے فائر بریگیڈ ہارون آباد کی نہایت عمدہ حالت میں مرمت وبحالی کاکام مکمل کرادیا ہے ہارون آباد کی فائر بریگیڈ کے خستہ حال ہونے کے سبب لوگوں کو تکالیف کے ازالہ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اس پہلو کے پیش نظر حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یٰسین نے توجہ دیتے ہوئے خصوصی ریلیف فراہم کیا ہے شہریوں محمد اعظم ،رفیع خاور ،محمد ریاض،حاجی محمد راشد ،زاہد حسین ،محمد زاہد ،عرفان چوہدری نے کہا ہے کہ کپاس کے سیزن میں آگ کے خدشہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور عام حالات میں بھی فائر بریگیڈ ہنگامی حالت میں ایک بنیادی ضرورت ہے حاجی محمد سعید اور حاجی محمد یٰسین نے عوام کے لیے ماضی میں سٹیدیم ،مرکزی عید گاہ و جنازہ گاہ ،سمیت متعدد کارخیر کے تعمیراتی میگا پراجیکٹس ذاتی کروڑوں روپے کے فنڈز سے مکمل کرائے ہیں اور فائر بریگیڈ کو عمدہ ورکنگ پوزیشن میں بحالی کامشن بھی شاندار کارنامہ ہے ۔