ڈاکٹروں کا یکطرفہ کارروائیوں پر ہیلتھ کیئر کمیشن سے عدم تعاون کا اعلان

ڈاکٹروں کا یکطرفہ کارروائیوں پر ہیلتھ کیئر کمیشن سے عدم تعاون کا اعلان

  

ملتان(وقائع نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے ڈاکٹروں کیخلاف مبینہ یکطرفہ کارروائیوں اور سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے عدم تعاون کا اعلان کردیا ہے ۔پی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں عہدیداروں،منسلک تنظیموں کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم اے پنجاب کی خصوصی ٹیم کی ہنگامی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

میٹنگ صدر ڈاکٹر اظہار چوہدری کی صدارت ہوئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم اے کے تعاون کے باوجود ہیلتھ کیئرکمیشن صوبہ پنجاب میں ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کو ریگولیٹ کرنے کیلئے تنازعات کے حل میں بُری طرح ناکام ہوگیا ہے ۔حالانکہ پی ایم اے نے بہت محنت سے ہیلتھ کیئر ڈلیوری سسٹم کی بہتری فیس سٹرکچر اور کمپلینٹ مینجمنٹ پر کام کیا۔ہیلتھ کیئر کمیشن نے ان سفارشات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بجائے پی ایم اے ہیلتھ کیئر کمیشن کے مابین معاہدے کی خلاف ورزی شروع کردی۔جب تک ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹروں کیخلاف یکطرفہ کارروائیاں نہیں روکے گا۔اور اپنے قواعد وقوانین میں پی ایم اے کی سفارشات کو اہمیت نہیں دے گا۔تب تک پی ایم اے پنجاب تعاون نہیں کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -