گورنر کی جامعہ زکریا کے شعبہ آئی آر کے چیئرمین کی درخواست پر رپورٹ طلب

گورنر کی جامعہ زکریا کے شعبہ آئی آر کے چیئرمین کی درخواست پر رپورٹ طلب

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو زخمی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بستی ایلم پور کے میڈیکل سنٹر کے آفیسر نے سیاسی دباؤ کے بعد میڈیکل کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

حرکت میں آئی اور میڈیکل جاری کرایا گیا جس کے بعد مقدمے کی درخواست دے دی گئی ۔ ملزموں کاتعلق بااثر سیاسی گھرانے سے ہے جو آؤٹ سائڈر تھے اور کار میں نازیبا حرکات کر رہے تھے ۔دوسری جانب زکریا یونیورسٹی سے ریت اور مٹی چوری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی گئی ہے۔ علی ہاسٹل کے عقب سے مقامی آبادی کے رہائشی افراد ریت چوری کررہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ جبران اپنے ساتھیوں سمیت پہنچ گیا جس کو دیکھ کر ملزم فرار ہوگئے جن کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -