ڈگریاں نہ ملنے پر طلبہ کانجی یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈگریاں نہ ملنے پر طلبہ کانجی یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان ( بیورو رپورٹ) ریلی ، طلبہ کی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق جامپور روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کے طلبا نے ڈگریاں نہ ملنے پر ٹریفک چوک سے کمشنر آفس تک پی ٹی آئی کے رہنماء اخوند ہمایوں رضا کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی ریلی ہسپتال (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
چوک سے ہو تی ہو ئی کمشنر آفس پہنچی جہاں پر متاثرہ طلبہ نعمان کھوسہ ، اسجد کھلول، علی ملک ، انوارالحسین ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاکھو ں روپے کی فیسیں ادا کرنے اور تعلیم مکمل کرنے کے باوجود ہمیں تاحال ڈگریاں جاری نہیں کی گئی جس سے ہمارا تعلیمی مستقبل تاریک ہو کر رہ گیا ہے اور اس ضمن میں قبل ازیں بھی متعدد بار احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
احتجاجی مظاہرہ