سیکرٹری تعلیم سکولز‘ ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری کا ایم اے جناح سکول کا دورہ

سیکرٹری تعلیم سکولز‘ ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری کا ایم اے جناح سکول کا دورہ

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب مہر مشتاق احمد سیال کے ہمراہ گورنمنٹ ایم اے جناح سکول کا دورہ(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کیا ۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں سے سوالات کئے جنہوں نے فر فر جواب دئیے ۔سیکرٹری تعلیم سکولز ڈاکٹر اللہ بخش نے سکول کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی ۔انہوں نے پرنسپل کے صبح سکول کھلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہی ڈیوٹی پر آنے‘ اساتذہ کی بھی بروقت آمد ان ٹائم ‘ اسمبلی اور طلبا کو قرآن پاک کی سورتیں حفظ کرانے ‘نماز سکھانے اور ترغیب دینے ‘اساتذہ کے سکول داخل ہوتے ہی موبائل فون آفس میں جمع کرانے ‘ کلاس رومز میں کرسی اور میز کے بغیر پڑھانے‘ وقفہ کے دوران طلباکی کاپیاں چیک کرنے ‘بلا وجہ کلاس رومز سے اساتذہ اورطلبا کے باہر نہ جانے اور روزانہ باقاعدگی سے تمام اساتذہ و طلبا کے با جماعت نماز ظہر ادا کرنے کے عمل کو سراہا۔ انہوں نے سکول کی دیوار کے ساتھ قائم تجاوزات کا خاتمہ کرانے اور سکول میں تعلیمی ماحول‘ صفائی ‘ ڈسپلن اور تدریس کے معیار کو پسند کیا اور پرنسپل اعزاز احمد خان جوئیہ اور اساتذہ کو شاباش دی اور سوالات کے صحیح جوابات دینے والے طلبا کو حوصلہ افزائی کے لئے گفٹ دئیے ۔ انہوں نے اس موقع پر ’’ویل ڈن مسٹر اعزاز جوئیہ ‘‘کہتے ہوئے قرار دیا کہ انہیں آج ایم اے جناح سکول کا دورہ کرکے فخر محسوس ہو رہا ہے ۔یہ ادارہ دیگر سکولز کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام سکولز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کوالٹی آف ایجوکیشن کے لئے کوشاں ہے۔ سیکرٹری تعلیم سکولز ڈاکٹر اللہ بخش نے سکول میں ایک پودا بھی لگایا ۔اس موقع پر سی ای او رئیس احمد اور ڈی ای او سیکنڈری ریاض خان بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -