لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سیلاب فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو 23 اکتوبر کو طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سیلاب فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سیلاب فنڈزکی عدم (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

فراہمی کے خلاف درخواست میں ایس ڈی اوکی وضاحت کو غیرتسلی بخش قراردے کر سیکرٹری انہارپنجاب کو 23 اکتوبرکوطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے چوہدری محمدمالک گھمن نے درخواست دائر کی تھی کہ حکومت کی جانب سے سال 2010 ء کے سیلاب کے بعدبحالی کے کئی اقدامات کوضروری قراردیاتھالیکن ہیڈمحمدوالہ اوردیگر علاقوں میں مذکورہ اقدامات کے لئے آج تک فنڈزمہیا نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مسائل کاسامناہے اورمذکورہ مسائل کے حل کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔فاضل عدالت کے حکم پر ایس ڈی اوانہارفارق ضیاء نے عدالت پیش ہوکربیان دیاکہ فنڈزکومختلف مقامات پر استمعال کیا گیاہے تاہم فاضل عدالت نے مذکورہ وضاحت غیرتسلی بخش قراردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -