ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کا31 عدالتی اہلکاروں کے تبادلوں، تعیناتی کا حکم‘ آج نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کا31 عدالتی اہلکاروں کے تبادلوں، تعیناتی کا حکم‘ ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان امیر محمد خان نے (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

31عدالتی اہلکاروں کے تبادلوں وتعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے آج نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سٹینو گرافروں مدثر اکرم،ضمیر حسین اور عدنان سہیل کو شجاع آباد،ریڈروں سید ذیشان حیدر، شہزاد علی کو نیو جوڈیشل کمپلیکس سے سول جج محمد اکمل کی عدالت ،ڈیٹا انٹری آپریٹروں محمد جعفر رضا،وحید رضا،جمشید اختر، محمد کاشف خان،محمد عدنان ملک اور خالد نواز کونیو جوڈیشل کمپلیکس ملتان ،اہلمدوں سعد انور،حمزہ ابراہیم،ظہور حسین،محمد محسن اور محمد حسنین کونیو جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری اورنائب قاصدوں نقاش احمد ،خالد نواز اور فلک شیر کو کاپی برانچ تبدیل کردیا گیا ہے۔اس طرح ڈیٹاانٹری آپریٹروں عطاء الرحمن،حمزہ اعجاز،محمدطاہر،محمدشاہداقبال،وقاص احمداورفیصل عباس کو دیگر عدالتوں کا دہراچارج بھی دے دیاگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -