رکن اسمبلی کے حکم پر کرپٹ اہلکار کو من پسند سیٹ پر تعینات نہ کرنے پر ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز جوئیہ آج پنجاب کی تحریک استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے

رکن اسمبلی کے حکم پر کرپٹ اہلکار کو من پسند سیٹ پر تعینات نہ کرنے پر ای ڈی او ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) رکن اسمبلی کے حکم پر کرپٹ اہلکار کو من پسند سیٹ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

پر تعینات نہ کرنے پر ای ڈی او ایجوکیشن اعزازاحمد خان جوئیہ آج پنجاب اسمبلی کی تحریک استحقاق کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے ۔ ساہیوال میں اینٹی کرپشن کے ریڈ میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کلرک کو من پسند سیٹ پر تعینات کئے جانے کا ایم پی اے کا’’ حکم‘‘ نہ ماننے پر ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد خان جوئیہکو تحریک استحقاق کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ساہیوال میں اینٹی کرپشن نے ایجوکیشن آفس پر چھاپہ مار کر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ( زنانہ ) کے کلرک جہانگیر کو 5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ۔کلرک جہانگیر ضمانت پر باہر آیا تو ایم پی اے خضر حیات کھگہ نے دباؤ ڈالا کہ کرپٹ کلرک جہانگیر کو فنانس برانچ میں تعینات کر دیا جائے ۔ اس دوران اعزاز احمد خان جوئیہ ای ڈی او ایجوکیشن ساہیوال تعینات ہوگئے ۔ انہوں نے سٹینڈلیا اور صاف کہہ دیا کہ کرپٹ کلرک کو کسی بھی صورت میں فنانس برانچ میں تعینات نہیں کیا جائے گا ۔اس پر ایم پی اے خضر حیات کھگہ نے اس بات کو انا کا مسئلہ بنالیا اور پنجاب اسمبلی میں اعزاز احمد خان جوئیہ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کر دی ذرائع کے مطابق اعزاز احمد خان جوئیہ کو اسی تحریک استحقاق کی بنا پر ہی گزشتہ دنوں ملتان میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر پرنسپل گورنمنٹ ایم اے جناح سکول تعینات کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ اعزاز احمد خان جوئیہ کے خلاف تحریک استحقاق کمیٹی میں ملتان سے ایم پی اے احسان الدین قریشی اور مہدی عباس لنگاہ بھی شامل ہیں ۔ دریں اثناء پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ اصولوں‘میرٹ اور دیانتدار ی کے اوصاف کے حامل افسران کو پنجاب اسمبلی کی تحاریک استحقاق کے ذریعے دباؤ میں لانا برداشت نہیں ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -