محکمہ ریلوے لوکوشیڈ ملتان میں متعدد اسامیاں خالی‘ آپریشنل امور متاثر ہونے لگے

محکمہ ریلوے لوکوشیڈ ملتان میں متعدد اسامیاں خالی‘ آپریشنل امور متاثر ہونے ...

  

ملتان (جنرل رپورٹر) محکمہ ریلوے لوکو شیڈ ملتان میں فیول جاری کرنے اور فیول پمپ چلانے والے ملازمین سمیت کلاس فور کی متعدد اسامیاں خالی ہونے کے باعث لوکو شیڈ کے آپریشنل امور متاثر ہونے لگے، ڈبل ڈیوٹیوں کے باعث ملازمین ذہنی مریض بننے لگے۔ ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

محکمہ ریلوے ملتان کے لوکو شیڈ میں آپریشنل امور چلانے کے لیے فیول ایشوور، فیول پمپ ڈرائیور سمیت درجہ چہارم کی متعدد آسامیاں جن میں کال مین، ٹیلی فون اٹینڈنٹ، بیرہ، خانسامہ ‘رننگ روم پر نئی بھرتیاں نہ ہونے سے آپریشنل امور شدید متاثر ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں پریشان کن امر یہ ہے کہ لوکو شیڈ میں تعینات دیگر ملازمین سے ڈبل ڈیوٹیوں کے ذریعے آپریشنل امور چلائے جارہے ہیں جس کے باعث ملازمین میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے۔ ملازمین نے محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر بھرتیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -