پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری‘ ملتان، مظفر گڑھ، بارہ میل میں چھاپے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری‘ ملتان، مظفر گڑھ، بارہ میل میں چھاپے

  

ملتان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، پیر جہانیاں، خانگڑھ، بھٹہ پور(وقائع نگار، نمائندگان) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن گذشتہ روز بھی جاری رہا‘ ملتان سے وقائع نگار کیمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے چوک شہباز میں موڈ اینڈ(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

فوڈ ریسٹورنٹ، خانیوال میں بسم اللہ بیکرز (پروڈکشن یونٹ )، شاہ جی تکہ شاپ کو ناقص صفائی کے انتظامات ،نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر مجموعی طور پر 20,000کے جرمانے عائد کیے۔ترجمان نے بتایا کے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،کیچن میں کوڑادان کے کھلاہونے،کھانے کی اشیاء پر تاریخ تنسیخ نہ ہونے،ناقص صفائی کے انتظامات،حشرات کی روک تھام کے انتظاما ت کی عدم موجود گی برتنوں کی صفائی کے لئے سرف کا استعمال کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی کا خیال رکھے بغیر کام کرنے اور ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے کی وجہ سے جرمانے کئے گئے ۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے راشد شفیق کریانہ سٹور،کاشف ڈیپارٹمینٹل سٹور اور سلیم کریانہ سٹورسے 16کلو گرام کلرڈ پاپڑ ،راوی سویٹس (پروڈکشن یونٹ)سے 2کلو گرام نا ن فوڈ گریڈ کلرکو تلف کر دیا گیا۔ملتان ڈویژن کے ملحقہ اضلا ع وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں 52 فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کو ذہن نشین رکھتے ہوئے عوام کو معیاری خوراک مہیا کرنے اورانتظامات بہتر کرنے کے جاری کیے گیے ۔ مظفر گڑھ سے تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان ، کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر ، پیر جہانیاں سے نمائندہ پاکستان ، خانگڑھ سے نامہ نگار اور بھٹہ پور سے نامہ نگار کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ ماجد مجید کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی ٹیم نے مظفرگڑھ شہر اور گرد و نواح علی پور روڑ، ترکی کالونی، بصیرہ چوک کے علاقوں میں مختلف دکانوں، فوڈ پوائنٹ، ڈرنک کارنرز کا معائنہ کیا اور صفائی کے معیار کی پڑتال کی غیر معیاری اشیاء اور رنگ استعمال کرنے پر دلپسند سوئیٹس اور بیکرز کو 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 13سو گرام غیر معیاری رنگ ضائع کردیا گیا، ڈپٹی ڈایکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ماجد مجید نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے بارہ میل سے سپیشل رپورٹر کیمطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بارہ میل اور گردونواح میں واقع ہوٹلوں ، بیکریوں ، سویٹس شاپ اور فوڈ سٹالز کا معائنہ کیا دکانوں سے گٹکا اور چھالیہ قبضہ میں لے کر تلف کر دے صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں اور مالکان کو سات یوم کے اندر صفائی کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے نوٹس جاری کیے ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ اشیاء ،اور آلودہ ماحول کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ااور انہیں صفائی بہتر کرنے کے لیے پہلی دفعہ نوٹس دے کر آگاہ کیا کہ آئندہ اس طرح کے آلودہ ماحول میں کھانے پینے کی چیزیں تیار کرنے پر آپ کو سیل کردیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -