نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت، کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ اولین ترجیح ہے: رانا مشہود

نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت، کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ اولین ترجیح ہے: رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور،خانقاہ شریف، لودھراں( بیورو رپورٹ ، نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق با مقصد اور بہترین تعلیم کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے تاکہ مستقبل کے اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول پور ڈویژن کے سکولز ایجوکیشن افسران سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک، سی ای او ایجوکیشن بہاول پور چوہدری بشیر احمد، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن علی احمد چوہدری ، سی ای او ایجوکیشن رحیم یارخاں، بہاول نگر، اور ڈویژن بہاول پور کے سکولز ایجوکیشن کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ ایجوکیشن روڈ میپ پالیسی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام تراقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا مستقبل تعلیم کے ساتھ وابستہ ہے اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری ذمہ داری ہے۔ صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں بچوں کے داخلوں کے اہداف اور ڈراپ آؤٹ کو ختم کرنے سمیت کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ ایجوکیشن روڈ میپ کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی ایجوکیشن اتھارٹی جامع منصوبہ بندی کے تحت سکولوں میں داخلوں کی شرح کو بڑھانے اور گاؤں گاؤں ، قریہ قریہ، علم کی روشنی پھیلانے کے لیے خدمت کے جذبہ کے تحت بھرپور کردار ادا کرے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خان نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری بشیر احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر بہاول پور میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنتی اور دیانت دار ملازمین و افسران اداروں کی نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں اور ان کا کردار و عمل نئے آنے والوں کے لیے مشعل راہ ہوتا ہے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو افسر سکول ایجوکیشن چوہدری بشیر احمدکی خدمات اور تعلیم کے شعبہ میں کارہائے نمایاں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودھراں میں ٹیکنکل ٹیچرز ٹریننگ لیباٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی صدارت سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی پی آئی مہر مشتاق احمد سیال، ڈپٹی کمشنر لودھراں راجہ خرم شہزاد، سی ای او تعلیم میاں محمد اسماعیل ، چیئر مین ضلع کونسل میاں راجن سلطان پیرزادہ، ایم پی اے عامر اقبا ل قریشی، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) طاہر امیر غوری، ہیڈ مسٹریس ہائی سکول کشور سلطانہ، ڈی او تعلیم جمال ناصر، محمد اسلم قیصرانی، برٹش کونسل کے نمائندے محمد علی ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں 2لاکھ 20ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کیئے ہیں اور تمام اساتذہ کو نچلی سطح سے لیکر ہائی سطح تک تربیت دی جاری ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ایوارڈ یافتہ سٹارٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بین الاقوامی ٹیچر ز ٹریننگ سے آراستہ کریں گے ۔ا نہوں نے اُن کی احسن کارکردگی پر ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان نے اس موقع پر ہیڈ مسٹریس کے مطالبہ پر گرلز ہائی سکول میں مزید 12اضافی کمروں کی فوری تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش نے اپنے خطاب میں شعبہ تعلیم میں حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات سے روشناس کرایا ۔ ہیڈمسٹریس نے سپاسنامہ میں سکول کی کارکردگی پیش کی۔ قبل ازیں انہوں نے سلائی کڑائی ، بیوٹی پارلر، آرٹ اینڈ کرافٹ اور ملبوسات کی تیاری کیلئے لیب کا افتتاح بھی کیا۔