ٹریفک حادثات میں 3ہلاکتیں، ٹریکٹر کی زد میں آکر مزدور جاں بحق

ٹریفک حادثات میں 3ہلاکتیں، ٹریکٹر کی زد میں آکر مزدور جاں بحق

  

ملتان، چشتیاں ، حاصل پور( کرائم رپورٹر، نمائندگان) رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 2 زخمی ہوگئے بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد دم توڑ گئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر مزدور چل بسا گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تفصیل کیمطابق اللہ وسایا چوک کے قریب رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے میں 35سالہ محمد شریف (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

جاں بحق،48سالہ ہاشم اور 20سالہ زخمی مبشر شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا،گلگشت پولیس نے جاں بحق ہونے والے محمد شریف کی لاش نشتر منتقل کردی۔ دریں اثناء گھریلو حالات سے تنگ آکر 19سالہ نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی،معلوم ہو ا ہے کہ شاہ رکن عالم کے علاقہ النور میرج کلب کے قریب واقع مکان کے رہائشی19سالہ مصطفی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔اہل خانہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اشرف نصیر ہسپتال منتقل کردیا ،جبکہ شاہ رکن عالم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حاصل پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق تھانہ بخشن خان کے قریب حاصلپور روڈ پر بس اور کار میں تصادم ، حادثہ کے نتیجہ میں دوافراد جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چشتیاں منتقل کر دی گئیں ۔ متعلقہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورطویل جدو جہد کے بعد تباہ حال گاڑی کو بس کے نیچے سے نکال لیا گیا ۔ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ بیان کیا گیا ہے کہ منڈی صادق گنج کے رہائشی کار سوار متوفی محمد اقبال اپنے رشتہ دار محمد علی کے ہمراہ بہاولپور کی طرف جا رہے تھے کہ تھانہ بخشن خان کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے تصادم ہو گیا اور کار بس کے نیچے دھنس گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ چشتیاں کے نواحی علاقہ موضع سوڈھا بستی میں زمین سے ریت نکالنے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ۔ ملک پورہ کا رہائشی متوفی محمد یوسف موضع سوڈھا بستی میں واقع ریت کے کھڈوں سے زمین سے ریت نکال کر ٹرالی پر لوڈ کر رہے تھے کہ اس دوران وہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر بری طرح زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی محمد یوسف کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -