سولجر بازار، مسجد میں چوری ،ملزمان نقدی اور اسلحہ لے کر فرار

سولجر بازار، مسجد میں چوری ،ملزمان نقدی اور اسلحہ لے کر فرار

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نقب زن مسجد میں داخل ہونے کے بعد خادم کو تشدد بنانے کے ساتھ الماریوں میں موجود نقدی اور اسلحہ چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نبی بخش کے علاقے سولجر بازار پارسی کالونی میں واقع قادری مسجد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب 4سے زائد نامعلوم ملزمان عقبی راستے سے دیوار کود کر اندر داخل ہوئے اور مسجد کے خادم غلام رسول کو پکڑنے کے بعد تشدد کانشانہ بنایا اور اس کو رسیوں سے باندھ کر مسجد میں موجود الماریوں اور چندہ بکس کے تالے توڑنے کے بعد ان میں موجود نقدی اور سکیورٹی کے لیے موجود رپیٹر لے کربآسانی فرار ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں مسجد کے پیش امام فرید الدین قادری نے تھانے پہنچ کر بتایا جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا ۔پولیس نے مزید بتایا کہ مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان رات ڈھائی سے 4بجے کے درمیان داخل ہوئے تھے اور الماریوں میں موجود 3لاکھ روپے سے زائد نقدی اور اسلحہ لے کر فرار ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی غلام رسول کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اس بیان بھی ریکارڈ کریا ہے جس کی روشنی میں واقعہ مقدمہ 164/17درج کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -