عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ایڈووکیٹ کلثوم خالق کی درخواست پر ڈویژن بنچ نے سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر غلط الزام لگائے جو ثابت نہیں ہو سکے، بغیر ثبوت غیر مناسب الزام لگانا عائشہ گلالئی کی نا اہلی کیلئے کافی ہیں، الیکشن کمیشن میں بھی د ر خو است دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی،عدالت سے استدعا ہے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دیا جائے ،جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،درخواست میں الیکشن کمیشن ، اسپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کوفریق بنایا گیا ہے۔
فیصلہ محفوظ