منی پلے لینڈز سے ٹیکس کی وصو لی کو یقینی بنا یا جا ئے ،مکیش کما ر چا ؤ لہ

منی پلے لینڈز سے ٹیکس کی وصو لی کو یقینی بنا یا جا ئے ،مکیش کما ر چا ؤ لہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ؤ لہ نے افسرا ن پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ٹیکس وصولی کی مہم کو تیز کریں ۔اور خا ص کر شہر بھر میں قا ئم منی پلے لینڈز سے انٹر ٹینٹمنٹ ڈیو ٹی کی بر وقت و صو لی کو یقینی بنا ئیں ۔یہ با ت انہو ں نے منگل کو اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدار ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن عبدالحلیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر ل شعیب احمد صدیقی ا ور دیگر افسرا ن نے بھی شر کت کی ۔انہو ں نے کہا کہ ان کے علم میں یہ با ت آئی ہے کہ بڑ ے بڑے شا پنگ سینٹرز لا نڈھی ،کو رنگی، سفا ر ی پا ر ک اور دیگر مقا ما ت پر منی پلے لینڈز کا م کر رہے ہیں لیکن ان سے انٹر ٹینمنٹ ڈیو ٹی مناسب طر یقے سے وصو ل نہیں کی جا رہی ۔انہو ں نے ڈائریکٹر جنر ل کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ای ٹی اوز اور ای ٹی آئیز کی انفرا دی کا ر کر دگی کو ما نیٹر کریں اور اس کے ساتھ متعلقہ پلے لینڈز کی فہرست منسلک کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسرا ن تما م تفریحی مقا ما ت کا اچا نک دورہ کریں اور ڈیوٹی ادا نہ کر نے والو ں کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق کا روائی کریں ۔صو با ئی وزیر ایکسائز مکیش کما ر چا ؤ لہ نے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی کو ہدایت دی کہ ایما ندار اور قا بل افسرا ن کو ٹیکس وصولی کی ذمہ دا ر ی سونپ دیں تا کہ مطلو بہ نتا ئج حا صل کئے جا سکیں ۔اس مو قع پر ڈائریکٹر جنر ل شعیب احمد صدیقی نے افسران کی کا ر کردگی سے متعلق صو با ئی وزیر مکیش کما ر چا ؤ لہ کو بریفنگ دی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -