رینجرز کی کارروائی ، ایم کیو ایم حقیقی کے 2ملزمان گرفتار

رینجرز کی کارروائی ، ایم کیو ایم حقیقی کے 2ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر عوامی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فخر عالم اور انتخاب عالم کو گرفتار کر لیا ، جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم حقیقی سے ہے ۔ ملزمان بھتہ وصولی، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی خرید و فروخت اور لینڈ گریبنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔