ہائی کورٹ :دھوراجی سے گولا گنڈے کے اسٹالز فوری ہٹانے کا حکم

ہائی کورٹ :دھوراجی سے گولا گنڈے کے اسٹالز فوری ہٹانے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے دھوراجی میں رہائیش گاہوں کے اطراف گولا گنڈے کے غیر قانونی اسٹالز فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ دھورا جی علاقے میں گولا گنڈا کے غیر قانونی اسٹالز کو ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دھوراجی کے مختلف علاقوں غیر قانونی طور اسٹالز قائم کردیے گئے۔ غیر قانونی اسٹالز سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جسٹس عرفان سعادت خان نے ریماکس دیئے کہ دھورا جی گولاگنڈا کے حوالے سے بہت مشہور ہے۔ دور دور سے لوگ دھورا جی گولا گنڈا کھانے جاتے ہیں۔ دھورا جی کے مکینوں کو مشکلات ہوں ایسا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے ایس ایچ او بہادر آباد کو رہائش گاہوں کے اعتراف سے گولا گنڈا کے اسٹالز ہٹانے کا حکم دیے دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -