سرفرازمرچنٹ کیخلاف 2مقدمات کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی

سرفرازمرچنٹ کیخلاف 2مقدمات کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم قائدکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفرازمرچنٹ کیخلاف 2مقدمات کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سرفراز مرچنت کے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر ملزم ایشور لال عدالت میں پیش ہوا جبکہ دوسرے ملزم رمیش کمار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مفرور ملزن سرفراز مرچنٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا جس پر تفتیشی افسر نے کارروائی مکمل کرنے کے لئے ایک بار پھر مہلت طلب کر لی جبکہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے بھی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی،سرفراز مرچنٹ کے خلاف فراڈاور دھوکا دہی سمیت دیگر الزامات ہیں،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -