ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے،مولاناعبدالرحمن سلفی

ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے،مولاناعبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش کی تحقیقات شفاف انداز میں حکومت وقت کو کراکر ذمہ دار عناصرکا تعین اور انہیں سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ختم نبوتﷺ کے خلاف سازش نہ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں وعلماء کے بروقت نوٹس لینے اور قوم کے اتحاد کی باعث حکومت کو بھی اس حساس مسئلہ کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ آئندہ کے لئے سازشوں کا دروازہ بند کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔وہ مرکز ی آفس پر اہلحدیث علماء و طلبہ کے وفد سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر حشمت اللہ صدیقی ٗ علامہ عامر عبداللہ ٗ عمران احمد سلفی ٗ فیصل سلفی ٗ حافظ عبدالسلام سلفی و دیگر بھی موجود تھے ۔مولانا عبدالرحمن سلفی نے مزید کہاکہ ختم نبوت کی تحریک کی کامیابی میں علماء اہلحدیث کی علمی و دیگر قربانیاں و جدوجہد ناقابل فراموش ہیں ۔ہم اپنے علماء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اورختم نبوت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے سعودی عرب میں جدہ کے شاہی محل پر فائرنگ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور اس واقعہ کو سعودی عرب و عالم اسلام کے خلاف سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب و خادم حرمین شریفین کے لئے عالم اسلام میں عقیدت و احترام پایا جاتا ہے۔ اس واقعہ سے عالم اسلام خصوصا پاکستان کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ہم سعودی حکمرانوں و عوام کے لئے دعا گو ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -