فشری ، مچھلی صاف کرنے کی فیکٹری میں گولی چلنے سے 3افراد زخمی

فشری ، مچھلی صاف کرنے کی فیکٹری میں گولی چلنے سے 3افراد زخمی

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے فشری میں مچھلی صاف کرنے کی فیکٹری میں گارڈ سے گولی چلنے سے 3افراد زخمی ہوگئے ۔سائٹ ایریا اور جیکسن میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر 2افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے فش ہاربر پر واقع مچھلی صاف کرنے کی فیکٹری میں تعینات نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ داؤد سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 25سالہ احسن بلال ولد محمد یونس ،36سالہ عبدالرؤف ،25سالہ شاہد ولد ابو الحسن کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے گارڈ داؤد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔سائٹ ایریا کے علاقے لیبر اسکوائر کے قریب مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 45سالہ معصوم شاہ ولد سخی لعل کو زخمی کردیا ۔جیکسن کے علاقے گلشن سکندر ٹاپو 20نمبر بس اسٹاپ کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ مار میں مزاحمت کرنے پر 35سالہ صدیق ولد اسلم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -