سہیل انور سیال کا لاڑکانہ بس حادثے پر اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے لاڑکانہ وگن روڈ پر باراتیوں کی بس کو پیش آنیوالے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔انہوں نے ڈی سی لاڑکانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بس الٹنے کے باعث زخمی ہونیوالے افراد کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کے ساتھ مسلسل روابط کو یقینی بنایا جائے۔