فاطمہ قتل کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی

فاطمہ قتل کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں ہوئی جہاں فریقین کی جانب سے ملزمان کے درخواست ضمانت کی توثیق پر دلائل دیئے عدالت نے مقدمہ کے تفتیش افسر کو مقتولہ کی ڈی این اے اور دوپٹہ کی کیمیکل رپورٹ کے ہمراہ طلب کیا تفتشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دونو ں رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں جبکہ مقتولہ کے والد نے مقتولہ کے کیئے گئے تشدد کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی عدالت نے تفتیش افسر سے استفسار کیا کہ رہوٹس آٹھہ اکتوبر تک آنا تھیں اب تک کیوں نہیں آئی جس پر تفتشی افسر کا کہنا تھا کہ مزید دو روز میں رپورٹس آئیں گی مدعی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ رپورٹس آنے تک ملزمان کی ضمانت کی توثیق نہ کی جائے عدالت نے مدعی کے وکیل کی استدعا پر سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -