سانحہ بلدیہ فیکٹری، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو پیش ہونے کا حکم

سانحہ بلدیہ فیکٹری، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو پیش ہونے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ کا شکار بلدیہ فیکٹری کے اکانٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سانحہ کا شکار بلدیہ فیکٹری کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عدم حاضری پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے6 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ مالکان کے وکیل کے مطابق ماتحت عدالت کے حکم پر ہمارے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے تھے۔ میرے موکلین کا نام ملزمان کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے خلاف بھی درخواست زیر التو ہے۔کاروبار تباہ ہوگیا، اکاؤنٹس منجمد ہونے سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -