نیویارک حملے، امریکہ کو مطلوب ملزم پاکستانی نژاد طلحہ ہارون ضمانت پر رہا

نیویارک حملے، امریکہ کو مطلوب ملزم پاکستانی نژاد طلحہ ہارون ضمانت پر رہا

  

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیویارک حملے میں امریکا کو مطلوب ملزم پاکستانی نژاد طلحہ ہارون کو ضمانت پررہاکرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکاکومطلوب طلحہ ہارون کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے طلحہ ہارون کے والد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ادریس اشرف ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،نوٹس سیکرٹری داخلہ،سابق اے ڈی سی جی اسلام آباد،عبدالستار عیسانی،ڈی جی ایف آئی اے،دیگرکوجاری کئے گئے، ہائیکورٹ نے وکیل درخواست گزارکوسابق وکیل طارق اسد سے این او سی لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں پیش ہوناہے تو13اکتوبرسے قبل طارق اسدسے این اوسی لیکرجمع کرائیں۔

ضمانت پررہا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -