پولیس چاقو مارنے والوں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی، مراد علی شاہ

پولیس چاقو مارنے والوں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی، مراد علی شاہ

  

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہیں، عدالت کا کام عدالت کرے ، ایڈمنسٹریشن میں دخل اندازی کریں گے تو کام نہیں بنے گا۔ کراچی پولیس خواتین کو چاقو مارکر زخمی کرنے والے ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔منگل کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین بن رہی ہے، جو اچھی بات ہے۔ جو سہولت وفاق نے اورنج ٹرین کے لیے پنجاب کو دی سندھ کو بھی دے تو اورنج ٹرین بنائیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کررہی ہے، ا یڈمنسٹریشن میں دخل اندازی کریں گے تو کام نہیں بنے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -