آزاد کشمیر کے صدر کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات

آزاد کشمیر کے صدر کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات

  

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقا ت کی ۔ملاقات میں کشمیر کی جاری صورتحال ،حق خود ارادیت تحریک میں پاکستان کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت، مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حل،صوبہ میں آباد کشمیریوں کی سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہمیت کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر تکمیل پاکستان نا مکمل ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام عالم کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ سندھ میں آباد کشمیری کمیونٹی صوبہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے،آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کشمیریوں کے کاز کو اجاگر کرنے کے لئے قابل ذکر اقدامات کر رہی ہے۔آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، انسانیت سوز مظالم کے با وجود آج بھی کشمیری پر عزم ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ صوبہ میں آباد کشمیریوں کو سہولیات کی فراہمی قابل قدر ہیں ، کشمیری عوام کا نصب العین ہے کہ پاکستان کی ترقی دراصل کشمیریوں کی ترقی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -