کراچی، خواتین پر حملے، پولیس نے مقدمہ اے کلاس کرنے کی تیاری کر لی

کراچی، خواتین پر حملے، پولیس نے مقدمہ اے کلاس کرنے کی تیاری کر لی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے گلستان جوہر میں خواتین کو چھرا مارکر زخمی کرنے والے ملزم کے خلاف درج مقدمے کواے کلاس کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔شارع فیصل میں درج 7 مقدمات کا ریکارڈ مجسٹریٹ اورDP آفس میں جمع کرادیا گیا جس میں پولیس نے ملزم کی عدم گرفتاری کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے جمع کرائی گئی ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر کا مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے ملزم کی عدم گرفتاری پر مقدمات اے کلاس کیا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ پراسیکوٹر نے دہشت گردی کی سیکشن کا اندراج نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا پراسیکوٹر نے ایس ایچ اوز شارع فیصل اور گلستان جوہر کو مقدمات میں دہشت گردی کی سیکشن کا اندراج کرنے کی ہدایت کی ہے پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ انسپکٹر کے عہدے کے افسر سے تفتیش کرائی جائے،پولیس نے مقدمات کی تفتیش اے ایس آئی کے سپرد کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اب تک جتنے مقدمات آئے انکے اے کلاس ہونے کا امکان ہے، شواہد نہ ملنے کے باعث مقدمات اے کلاس کرنے کی سفارش کی گئی ہے،پولیس کی کوشش ہے کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کر لے، جبکہ پولیس کا دعوی ہے کہ مزید پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -